مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا 7 ستمبر کے حوالے سے کارکنان کے نام اہم پیغام


قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا 7 ستمبر کے حوالے سے کارکنان کے نام اہم پیغام


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم 

مسلمانان پاکستان آگاہ ہیں کہ 7 ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی پاکستان نے ایک متفقہ آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا اور 7 ستمبر 2024 کو جب اس فیصلے کے 50 سال پورے ہو رہے ہیں تو اس کی یاد منانے کے لیے مینار پاکستان لاہور پر گولڈن جوبلی بنائی جا رہی ہے جسے یوم الفتح کا نام دیا گیا ہے۔

قوم کے لیے یہ خوشگوار مرحلہ آنے سے قبل 22 اگست 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جو امت کو نئی فتح حاصل ہوئی ہے اس کا تقاضا ہے کہ خوشی اور فتح کے دوہرے جذبے کے ساتھ پوری قوم مینار پاکستان لاہور پر مجتمع ہو کر اپنی بھرپور یکجہتی اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنی محبت اور آپ کی ختم نبوت کے ساتھ والہانہ عقیدت کا اظہار کریں۔

جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنوں سے، ہر سطح کی تنظیموں سے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کارکنوں سے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے کارکنوں سے اور تمام مذہبی اور دینی جماعتوں کے کارکنوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ مینار پاکستان لاہور پر قوم کو مجتمع کرنے کے لیے بھرپور تحریک چلائیں اور پوری نظم و ضبط کے ساتھ قوم کی شرکت کو یقینی بنایا اور اس حوالے سے کسی طرح کی تساہل یا کمزوری کی گنجائش نہ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ نے قوم کو اس حوالے سے فتوحات نصیب کی ہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہمیشہ امت کو اس طرح کی فتوحات سے سرفراز فرمائے، اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ واٰخر دعوانا ان الحمدللہ رب العالمین

ضبط تحریر: #محمدریاض

ممبر ٹیم جے یو آئی سوات

#teamJUIswat


قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا کارکنان کے نام اہم پیغام ۔

Posted by Maulana Fazl ur Rehman on Monday, August 26, 2024


0/Post a Comment/Comments