حماس کے سیاسی ونگ کے صف اول کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر کی علامہ راشد محمود سومرو کی رہائش گاہ آمد


حماس کے سیاسی ونگ کے صف اول کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر کی جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی رہائش گاہ آمد

علامہ راشد محمود سومرو اور جےیوآئی رہنماؤں نے ڈاکٹر ناجی ظہیر کا استقبال کیا۔

  جےیوآئی رہنما قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، مولانا حماد اللہ شاہ ، مولانا سمیع الحق سواتی ، ڈاکٹر شفیق الرحمن سومرو ، مولانا محمد امجد ودیگر بھی موجود تھے۔

حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت اور ان کے بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی

 ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جےیوآئی رہنماؤں کو فلسطین کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں ہر موڑ پر فلسطینیوں کی حمایت کی ہے، ڈاکٹر ناجی ظہیر

فلسطینی قوم شیخ مولانا فضل الرحمان اور جمعیۃ علماء اسلام کی سرپرستی اور تعاون پر مشکور ہے۔ ڈاکٹر ناجی ظہیر

 مسلمان اطمینان رکھیں فلسطینی مسلمان ڈٹ کر اسرائیل بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر ناجی ظہیر

 اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والے فلسطینی خاندان جرأت اور استقامت کا پہاڑ بن چکے ہیں۔ ڈاکٹر ناجی ظہیر

مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت مین جمعیۃ علماء اسلام فلسطین کے مظلوموں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔ علامہ راشد محمود سومرو

قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر فلسطینی مظلوموں کی اخلاقی اور سیاسی مدد جاری رہے گی۔ علامہ راشد سومرو

اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں اسرائیلی درندگی بے نقاب ہوچکی ہے اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دھشتگرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو

فلسطینی مسلمان پوری امت کی جانب سے بیت المقدس کا دفاع کررہے ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

فلسطینی مسلمانوں کی اسرائیل کیخلاف جدوجہد امت مسلمہ کی طرف سے کفارہ ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو

علامہ راشد محمود سومرو نے فلسطینی رہنما کو 14 اکتوبر میرپور خاص میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اور نومبر میں شہید اسلام کانفرنس کی دعوت دی۔

فلسطینی رہنما نے وفد کے ہمراہ جےیوآئی کے دونوں اجتماعات میں شرکت کی دعوت قبول کی۔

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ

بتاریخ 2024-08-21


0/Post a Comment/Comments