سحر انگیز شخصیت۔ سہیل سہراب

 سحر انگیز شخصیت 

سہیل سہراب

قائد محترم ایک صاحب علم اور صاحب عمل شخص ہیں اسی وجہ سے ان کے انداز بیان میں ایک خاص اثر ہوتا ہے جو عمومی طور پر کسی میں نہیں ہوتی ۔ علم کا سمندر تو وہ ہیں ہی ، وہ اپنے بیان کے دوران کسی بھی لمحے شرکاء کو بوریت محسوس نہیں ہونے دیتے، وقتاً فوقتاً شگفتہ انداز میں ان کی مسکراہٹوں کا سامان بھی اپنی گفتگو میں پیدا کرتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ مولانا کے اندر کی تڑپ اور آہیں جو وہ اکثر امت کی شکستہ حالت کو محسوس کرکے بھرتے ہیں قابل دید ہوتی ہے ۔

دوستو دیکھنے اور سننے میں کافی فرق ہوتا ہے آپ کسی شخصیت کے بارے میں کسی سے سنے کہ فلاں ایسا ہے تو وہ کیفیت الگ ہوتی ہے اور جب آپ بذات خود اس شخصیت سے ملتے ہیں تو وہ کیفیت الگ ہوتی ہے قائد کی شخصیت ایسی ہے کہ جو کوئی ان سے ایک بار ملتا ہے وہ قائد محترم کا گرویدہ بن جاتا ہے۔

ہم ایک دفعہ سفر پر جا رہے تھے دوران سفر باتوں باتوں میں ایک دوست نے بتایا کہ ہم نے قائد محترم سے ملنے واسطے ان کی رہائش گاہ جانے کا پروگرام بنایا اس میں ہمارے ساتھ ایک ہم سفر ایسا بھی تھا جو جماعتی نہیں تھا خیر جب ہم وہاں پہنچیں تو حسب عادت میں قائد کے سامنے زمین پہ بیٹھ گیا قائد نے آگے بڑھ کر مجھے پیار کیا میرا دیکھا دیکھی وہ دوست بھی آکر سامنے بیٹھ گیا تو قائد محترم نے ان کو بھی پیار کیا اور اس کا ماتھا چوما، ماتھا چومنے کے بعد اس دوست کی حالت دیکھنے کی قابل تھی۔ ملاقات کے بعد جب ہم وہاں سے نکلیں اور گاڑی میں بیٹھ گئے تو وہ دوست رونے لگا ہم نے وجہ پوچھی کہ کیا ہوا پر وہ کچھ بتانے کی موڈ میں نہیں تھا خیر کافی دیر بعد جب وہ سنبھل گیا تو کہنے لگا کہ مجھے واپس مولانا کے پاس لے کر جاؤ چوں کہ ہم واپسی کر چکے تھے اس لیے ہم نے اسے سمجھایا کہ ان شاءاللہ پھر کسی موقع پر ہم آپ کی ملاقات کروا دیں گے اور اسی سے اس کو تسلی دی۔ پھر وہ دن اور آج کا دن وہ قائد کا ایسا گرویدہ بن گیا ہے کہ اس کے خلاف ایک لفظ سننے کو تیار نہیں۔

تو دوستوں کہنے کا مقصد یہ کہ جو لوگ قائد محترم کی شخصیت سے واقف نہیں ہے وہ کچھ بھی کہنے سے پہلے ان کے بارے میں ضرور جاننے کی کوشش کریں مجھے قوی امید ہے کہ جب آپ پر ان کی شخصیت آشکارا ہو جائے گی تو آپ بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکو گے۔

رب کریم ہمارے قائد کو لمبی زندگی خیر و عافیت والی عطا فرمائے آمین 

#سہیل_سہراب



0/Post a Comment/Comments