امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد


امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد 


‎سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سمیت سعودی وفد امام مسجد نبوی ﷺ کے ہمراہ

‎امام مسجد نبوی ﷺ نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر نماز مغرب کی امامت بھی کی

‎مولانا فضل الرحمان سمیت تمام قیادت کا مشکور ہوں۔ امام مسجد نبوی ﷺ

‎پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے یہاں آکر مجھے بے حد خوشی ملی ہے۔ امام مسجد نبوی ﷺ

‎یہاں آکر مجھے اس بات کا اندازہ ہوا کہ پاکستانی کس قدر سعودی عرب سے محبت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر

‎میں اس بات کی تائید کرتا ہوں کہ پاکستان سعودیہ عرب اور سعودیہ عرب پاکستان ہے۔ امام مسجد نبوی ﷺ

‎ہم انہیں اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں ہمارے گھر کو عزت بخشی۔ مولانا فضل الرحمان

‎میں حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے تمام تر کوششیں کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

‎جے یو آئی پاکستان میں سب سے پرانی مذہبی اور پارلیمانی جماعت ہے۔ مولانا فضل الرحمان

‎جے یو آئی فرقہ واریت، انتہا پسندی کو مسترد کرتی ہے اور اعتدال کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہے۔ مولانا فضل الرحمان 

‎جے یو آئی پاکستان میں وفاق المدارس العربیہ بورڈ کے تحت دسیوں ہزار دینی مدارس اور قرآنی اداروں کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

‎مدارس میں ایک معتدل اور متوازن نصاب، اہل سنت کی تفہیم کے مطابق طلبہ کو دیا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

‎مدارس سے سالانہ قرآن پاک کے اسّی ہزار سے زیادہ حفاظ اور دسیوں ہزار علوم اسلامیہ حاصل کر کے فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

‎جے یو آئی سعودی عرب کے ساتھ ایک قدیم نظریاتی، روحانی اور برادرانہ تعلق رکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

‎جے یو آئی مملکت کو مسلمانوں کے لیے ایک قبلہ کے طور پر دیکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

‎جے یو آئی مملکت سے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کی امید رکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

‎ہمیں سعودیہ عربیہ اور اس کی قیادت پر فخر اور ہم حرمین شریفین کے ساتھ تمام رشتوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

‎امت مسلمہ کو درپیش خوفناک حالات، خصوصا صہیونی غاصبانہ قبضے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور فلسطین کے مسئلے میں امت مسلمہ مملکت سعودیہ عربیہ کو قیادت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان 

‎سعودی عرب قوم کی صفوں کو متحد کرکے فلسطینیوں کو صیہونی قبضے کی بربریت سے بچانے کی کوشش کرے۔ مولانا فضل الرحمان

‎فلسطینی بھائیوں کو ان کے تمام جائز حقوق حاصل ہوں اور فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ مولانا فضل الرحمان

چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی بھی عشائیہ میں شرکت

‎جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، سینیٹر مولانا عبد الواسع کی شرکت

‎سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، میر عثمان بادینی، سینیٹر عبد الشکور، سینیٹر احمد خان بھی شریک

‎ترجمان جےیوآئی اسلم غوری، مفتی ابرار احمد، ہارون محمود، صلاح الدین ایوبی سمیت دیگر شریک

‎امام مسجد نبوی کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحائف دئیے گئے

‎امام مسجد نبوی نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تحائف دئیے

‎میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان



0/Post a Comment/Comments