فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے تعاون اور یکجہتی پر مشکور ہیں: حماس رہنماء

فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے تعاون اور یکجہتی پر مشکور ہیں: حماس رہنماء

مولانا فضل الرحمن اور ان کی پارٹی نے کھل کر فلسطین کا ساتھ دیا، ڈاکٹر ناجی

ہم فلسطین کی غیر مشروط حمایت اور ساتھ رہنے کا اعادہ کرتے ہیں، راشد سومرو

کراچی (پریس ریلیز): حماس کے سیاسی ونگ کے صف اول کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے دیگر رہنما قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا سمیع الحق سواتی، ڈاکٹر شفیق الرحمن سومرو، اور مولانا محمد امجد ودیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جے یو آئی رہنماؤں کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کی سرپرستی اور تعاون پر مشکور ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر موڑ پر فلسطینیوں کی حمایت کی گئی ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے اس موقع پر کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں جے یو آئی فلسطین کے مظلوموں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور وہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے۔ فلسطینی مسلمان پوری امت کی جانب سے بیت المقدس کا دفاع کر رہے ہیں اور ان کی جدوجہد پوری امت مسلمہ کی طرف سے کفارہ ہے۔

علامہ راشد محمود سومرو نے فلسطینی رہنما کو 14 اکتوبر کو میرپور خاص میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اور نومبر میں شہید اسلام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، جسے فلسطینی رہنما نے قبول کر لیا۔

جاری کردہ: میڈیا سیل، جے یو آئی سندھ
 

0/Post a Comment/Comments