کسٹم حیدرآباد ریجن کی عملے نے فرض شناسی اور دیانتداری کی انوکھی مثال رقم کردی


کسٹم حیدرآباد ریجن کی عملے نے فرض شناسی اور دیانتداری کی انوکھی مثال رقم کردی

کلکٹر کسٹم حیدرآباد مونا محفوظ بلوچ نے جےیوآئی رہنما ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی مسروقہ کار کی کھوج لگا کر چابی اصل مالکان کے حوالے کردی 

مسروقہ ٹیوٹا کرولا کار 2021 میں کراچی سے چوری کی گئی تھی 

کسٹم حیدرآباد ریجن کی چیف کلکٹر مونا محفوظ نے ذاتی دلچسپی لیکر تحقیقات کیں

کسٹم حکام کی مثالی کارکردگی پر مونا محفوظ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ مولانا تاج محمّد ناہیوں

کسٹم حیدرآباد ریجن نے فرض شناسی اور دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ مولانا سمیع سواتی


پریس ریلیز ( کراچی /حیدرآباد ) پونے چار سال قبل کراچی سے چوری ہونے والی ٹیوٹا کرولا گاڑی کا سراغ مل گیا ، کسٹم حیدرآباد ریجن اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی کے فرض شناس عملے نے گاڑی اصل مالک کو واپس دلوادی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء اسلام کے رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی کی ٹیوٹا کرولا گاڑی جو جنوری 2021 میں کراچی سے چوری ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر تھانہ گلشن معمار کراچی درج کرانے کے بعد سی پی ایل سی کے عملے نے کئی عرصے تک گاڑی کی تلاش جاری رکھی لیکن گاڑی کا سراغ نہ لگ سکا۔

لیکن ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کراچی اور کسٹم حیدرآباد ریجن کے فرض شناس افسران کی کوششوں سے مسروقہ گاڑی پونے چار سال بعد اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔

کسٹم حیدرآباد ریجن کی چیف کلکٹر مونا محفوظ بلوچ نے بتایا کہ کسٹم حکام کو کچھ عرصے قبل مورو میں ایک ریستوران کے سامنے لاوارث اور مشکوک حالت میں گاڑی کے کھڑے ہونے کی رپورٹ ملی، ہماری ٹیم کی تحقیق کے مطابق گاڑی اسمگلنگ مافیا کے زیر استعمال اور چوری کی معلوم ہورہی تھی ، گاڑی ضبط کرنے کے بعد دستاویزات ، چیسس نمبر اور انجن نمبر چیک کرنے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کراچی سے رجوع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ٹیوٹا کرولا کار کراچی میں رجسٹرڈ ہے اور مالکان کی جانب سے گاڑی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ اسی اثناء میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی نے جےیوآئی رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی سے رابط کرکے انہیں کسٹم حیدرآباد سے رابطے کی تاکید کی۔

دوسری جانب کسٹم حیدرآباد ریجن کی کلکٹر مونا محفوظ بلوچ نے ڈپٹی کلکٹر حیدرآباد امجد جونیجو کی سربراہی میں کسٹم افسران کی کمیٹی تشکیل دیکر جےیوآئی رہنما مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی سے رابطہ کیا۔

جےیوآئی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق کسٹم حیدرآباد ریجن کے حکام کو انہوں نے مسروقہ گاڑی کی ایف آئی آر ودیگر دستاویزات پیش کیں جس پر کسٹم حکام نے چھان بین کرکے سکھ کا سانس لیا ، گزشتہ روز کسٹم حیدرآباد کے ریجنل آفس میں کسٹم کلکٹر مونا محفوظ بلوچ نے مسروقہ بازیاب گاڑی کی چابی اور لیٹر جےیوآئی حیدرآباد کے امیر اور صوبائی ناظم نشرو اشاعت مولانا تاج محمّد ناہیوں اور قاری طلحہ زبیر سواتی کے حوالے کرکے انہیں مبارکباد بھی دی ، اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹم حیدرآباد ریجن مونا محفوظ بلوچ کا کہنا تھا کہ انہیں بےپناہ خوشی ہوئی کہ ہماری ٹیم کی کوششوں سے گاڑی اصل مالکان تک پہنچانے کامیابی ہوئی ہم اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آئندہ بھی کوشش کریں گے جرائم کی لت کا خاتمہ کرسکیں اور مزید چھینی گئی گاڑیوں کو اصل مالکان تک لوٹا کر ان کی پریشانیوں کو خوشیوں میں تبدیل کرسکیں۔

جےیوآئی رہنماؤں مولانا تاج محمّد ناہیوں اور مولانا سمیع الحق سواتی نے کسٹم حکام کی فرض شناسی اور دیانتداری پر ان شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا یہ قابل ستائش عمل ہے ، محکمہ کسٹم میں مونا محفوظ جیسی ایماندار آفیسر اور چاق وچوبند ٹیم کا ہونا پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے ، ہم کسٹم حیدرآباد ریجنل کے تمام عملے کی دیانتداری اور عوام دوست روئیے پر ان کے مشکور ہیں ایسے مثالی اقدامات سے کسٹم محکمے پر عوام کا اعتماد بڑھے گا اور فاصلے کم ہوں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد رکھیں ، اپنی جائز شکایات کا اندراج لازمی کروائیں تاکہ کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ممکن ہوسکے۔

میڈیا سیل جے یوآئی سندھ


0/Post a Comment/Comments