مولانا عطاء الحق درویش
مرکزی ناظم انتخابات جمعیت علماء اسلام پاکستان
سرکلر نمبر 15
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک بھر میں اضلاع کے انتخابات کا جاری سلسلہ اختتام پزیر ہو رہا ہے اور آخری مرحلہ پر مرکز اور صوبوں کے انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق
19 ستمبر صوبہ پنجاب
22 ستمبر صوبہ خیبر پختونخوا
24 ستمبر صوبہ بلوچستان
26 ستمبر صوبہ سندھ
29 ستمبر مرکز
کے انتخابی اجلاسات مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور مرکزی معاونین کی زیر نگرانی ہونگے۔ سرکلر نمبر 13 میں آپ کو مرکزی و صوبائی مجالس عمومی کی لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی آپ کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ 8 ستمبر تک مرکزی و صوبائی مجلس عمومی کی لسٹیں مرکزی معاونین کو فراہم کر دیں تاکہ 10 ستمبر تک اس کو مرکزی نظم کی طرف سے حتمی شکل دی جاسکے۔ 8 ستمبر تک لسٹیں فراہم نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ صوبہ مرکزی عمومی سے محروم ہو جائیگا۔
صوبائی ناظمین انتخابات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سرکلر کے ساتھ PDF میں صوبائی عمومی کے انتخابی اجلاس کا دعوت نامہ ، رکنیت کارڈ اور مرکزی عمومی کے لئے پروفامہ کے نمونے ارسال خدمت ہیں اسی کو مد نظر رکھ کر دعوت نامہ اور کارڈ جاری کیا جائے جبکہ مرکزی عمومی کا پروفامہ مطلوبہ تاریخ تک تیار کر کے مرکز کو ارسال کریں۔ نیز صوبائی مجلس عمومی کی حتمی فہرست تیار کر کے PDF فائل میں مرکز کو ارسال کریں۔
مرکزی ناظم انتخابات نے طویل مشاورت کے بعد اسلام آباد کے این اے /48/47/46 کو ٹاؤن کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسلام آباد کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا اور یہ کیپٹل سٹی اسلام آباد کہلائے گا جس کے انتخابی شیڈول کا اعلان مرکز کی طرف سے کر دیا جائیگا۔
جاری کرده
حاجی عبد الجلیل جان
مرکزی معاون ناظم انتخابات
ایک تبصرہ شائع کریں