جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط


جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط

وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل۔ متن

وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ متن

فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے۔ متن

تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔ متن

ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے۔ متن

تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔ متن


قائد جمعیت دامت برکاتہم نے چیف جسٹس کے اپنے خط میں انہیں ختم نبوت کے حوالے سے ان کے(22 اگست کے) آخری مختصر فیصلہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کیاجائے تاکہ مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں۔

قائد محترم نے یاد دلایا ہے کہ "وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ سال سودی نظام کے خلاف فیصلہ دیاتھا، اس فیصلے کے مطابق حکومت کو ہدایت کی گئی تھی کہ پانچ سال کے اندر اندر مالیاتی نظام کو سود کی آلائش سے پاک کیا جائے، شرعی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں۔ یہ اپیلیں اللہ تعالیٰ اور حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی کھلی بغاوت ہے۔"

قائد محترم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ ان اپیلوں کیلئے متعلقہ فورم کا اجلاس بلا کر جلد از جلد اسلامیان پاکستان کی تشفی کا اہتمام کیا جائے، تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے اقدامات کا آغاز کرے۔


خط کا متن

عزت مآب جناب قاضی فائز عیسی صاحب

چیف جسٹس، سپریم کورٹ آف پاکستان - اسلام آباد

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے آپ بخیر و عافیت ہوں گے ، مجھے یہ کہتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ انتہائی لائق تحسین ہے۔

گزارش ہے کہ تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے تاکہ اسلامیان پاکستان پوری طرح مطمئن ہو جائیں۔

وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ سال سود کے خلاف ایک فیصلہ دیا ہے اس فیصلے کے مطابق حکومت کو ہدایت کی گئی تھی کہ 5 سال کے اندر اندر مالیاتی نظام کو سود کی آلائش سے پاک کیا جائے ، اس فیصلے کے خلاف کچھ بنکوں نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی ہیں، اس قسم کی اپیلیں اللہ تعالیٰ اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی کھلی بغاوت ہیں۔

میری درخواست ہے کہ ان اپیلوں کو نمٹانے کے لئے متعلقہ عدالتی فورم کا جلد از جلد اجلاس بلا کر اسلامیان وطن کی تشفی کا اہتمام کیا جائے، تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کے لئے کام شروع کرے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے۔


والسلام

(مولانا) فضل الرحمن

امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان


0/Post a Comment/Comments