مولانا فضل الرحمن لاہور کے تین روزہ دورے پر آج شام لاہور پہنچیں گے


جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے تین روزہ دورے پر آج شام لاہور پہنچیں گے۔ حافظ غضنفر عزیز

جے یو آئی راہنما لاہور پہنچنا شروع، مرکزی سرپرست مولانا خواجہ خلیل احمد ودیگر لاہور پہنچ گئے۔ حافظ غضنفر عزیز

مولانا فضل الرحمن گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کل شام مینار پاکستان جائیں گے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب

ملک کے مختلف اضلاع جیسا کہ کوئٹہ، بدین، سجاول کے قافلے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے لاہور روانہ۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب

 گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں ملک کے معروف علماء کرام سمیت سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب

گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس میں مفتی محمد تقی عثمانی، قاری حنیف جالندھری، ساجدمیر، لیاقت بلوچ و دیگر شرکت کریں گے۔ حافظ غضنفر عزیز

کانفرنس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ، ودیگر سیاسی جماعتوں کے راہنما بھی شرکت کریں گے۔ حافظ غضنفر عزیز

گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر بروز ہفتہ مینار پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب

جمعیۃ علماء اسلام کے زیر اہتمام لاہور میں شاہدرہ، بابو صابو، فیروزپور روڈ، بتی چوک مانگا منڈی پر دعوتی کیمپس لگ گئے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب

میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب


0/Post a Comment/Comments