مولانا عبدالغفور حیدری ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کے بھائی کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

 

جعیۃ علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری جےیوآئی رہنما ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل پا رہا، یہ حکومت مزید نہیں چل سکتی، فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں جےیوآئی رہنما ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی مولانا قاری محمد طیب حقانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی، بابر قمبر عالم، مفتی محمد طاہر، حافظ عبد المالک بروہی، قاری طلحہ زبیر سواتی، محمد شریف گبول، ڈاکٹر ابو طلحہ نصیر، ظہور خان آفریدی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی حصے میں حکومتی رٹ نہیں، سندھ کے کچے میں آئے روز ڈاکو لوگوں کو اٹھاکر لیجاتے ہیں، بلوچستان میں قومی شاہر بندکرنا چاہے تو انہیں روکنے والا کوئی نہیں، 2018اور 2024 کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں مستحکم حکومتیں نہیں آئیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہنا تھا کہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ حکومتی عہدیدار اعتراف کر چکے ہیں کہ حکومت نہیں چل رہی، آئین میں آرڈیننس کی کوئی اہمیت نہیں، اسے وقتی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سنجیدہ مطالبات کو دیکھ کر انہیں حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستانی حکمرانوں نے مسلط کیا ہے، مہنگائی میں کمی سے متعلق مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے کےلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ مولانا عبدالغفور حیدری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی


0/Post a Comment/Comments