سنیٹر مولانا عطاء الرحمن نے 7 ستمبر کے حوالے سے سنیٹ میں قراداد جمع کیا


جمعیت علماء اسلام پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سنیٹ آف پاکستان سنیٹر مولانا عطاء الرحمن صاحب 7 ستمبر کے حوالے سے سنیٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جانے اور 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے اور ملک بھر میں عام تعطیل کرنے کا مستقل قانون بنایا جانے پر سنیٹ میں قراداد جمع کیا۔
قرارداد کا متن

محترم و مکرم جناب چیئر مین سینیٹ آف پاکستان اسلام آباد جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ 7 ستمبر 1974 کا تاریخ ساز دن نہ صرف پاکستان بلکہ اہلیان اسلام کیلئے خوشی اور مسرت کا دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو متفقہ طور پر کافر قرار دیا تھا۔ 7 ستمبر 1974 کو مسلمانوں کی عظیم جہد و جہد رنگ لائی اور قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دیئے گئے۔ قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ کیا کہ اس آئینی فیصلے کے مطابق قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ یہ معزز ایوان ملک عزیز پاکستان میں اپنی عظیم تاریخ رکھتا ہے۔ ان تاریخی لمحات کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چنانچہ 7 ستمبر کے حوالے سے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے اور 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر منانے اور ملک بھر میں عام تعطیل کرنے کا مستقل قانون بنایا جائے۔

والسلام

سینیٹر مولانا عطاء الرحمن

پارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام پاکستان


0/Post a Comment/Comments