سات ستمبر کو یوم الفتح کانفرنس لاہور تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی۔ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی


سات ستمبر کو یوم الفتح کانفرنس لاہور تاریخی سنگ میل ثابت ہوگی۔ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی

سندھ سے جےیوآئی کے ہزاروں کارکنان لاہور پہنچ کر کانفرنس کو مثالی بنائیں گے۔ علامہ راشد سومرو

امتناع قادیانیت آرڈیننس پر دستخط کرنے والو زعماء کو قومی ہیروز قرار دیا جائے۔ جےیوآئی کا مطالبہ

قادیانی فتنے کو لگام دیاجائے آئین سے منحرف قادیانیوں کے خلاف قانون حرکت میں لایا جائے۔ جےیوآئی سندھ


کراچی / حیدرآباد/ سکھر (پ ر ) جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صوبائی رہنماؤں مولانا محمد صالح اندھڑ ، مولانا تاج محمد ناہیوں ، مولانا محمد غیاث اور مولانا سمیع الحق سواتی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سات ستمبر ہفتے کے دن نئی تاریخ رقم ہوگی ، مینار پاکستان لاہور میں امتناع قادیانیت آرڈیننس کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی کے موقع پر تاریخی یوم الفتح کانفرنس اس فتنے کی سرکوبی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار نے جےیوآئی سندھ کے زیر اہتمام مختلف شہروں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر اور لاڑکانہ میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جےیوآئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کی بنیاد اور اساس ہے اس پر حملہ اسلام پر حملے کے مترادف ہے ، قادیانی فتنہ امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے جس کیخلاف ہمارے اکابر نے ایک صدی سے زیادہ پر محیط تحریک چلائی ہے ، 1974 کا امتناع قادیانیت آرڈیننس انہی قربانیوں کا تسلسل ہے ، امتناع قادیانیت آرڈیننس پر دستخط کرنے والے تمام سیاسی زعماء اور اکابر امت مسلمہ کے محسنین ہیں انہیں قومی ہیروز قرار دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قادیانی مرتدین اسلام ہیں اور تمام مسالک کی نظر میں بالاتفاق دائرہ اسلام سے خارج ہیں ، آئین پاکستان کی رو قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں ، قادیانیوں کا اپنے من گھڑت عقائد کو چھپانے کیلئے شعائر اسلام کا سہارا لینا سنگین جرم ہے وہ اس سے باز آجائیں۔

جےیوآئی رہنماؤں نے واضح کیا کہ حکومت قادیانی طبقے کو پابند بنائے کہ وہ کیوں غیر قانونی طور پر اپنی عبادت گاہ کو مسجد کا نام دیتے ہیں اور اپنی عبادات کیلئے اسلامی شعائر اور اصطلاحات کا استعمال کرتے ہیں یہ اک سنگین جرم ہے جس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے نادرا سے مطالبہ کیا کہ قادیانی فرقے کو قومی شناخت کارڈ جاری کرتے ہوئے ان کی شناخت میں واضح طور پر قادیانی صراحت سے لکھا جائے تاکہ لوگ دھوکے میں نہ آئیں۔

قبل ازیں جےیوآئی کے صوبائی امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائدین کے حکم پر یوم الفتح کانفرنس لاہور میں شرکت کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر ثابت کریں کہ قادیانی فتنے کے مکمل خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع سے ہزاروں کارکنان بسوں ، ٹرینوں اور پرائیوٹ گاڑیوں کے ذریعے جمعے کی دن مینار پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہو جائیں گے ان قافلوں کی قیادت جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے۔

جاری کردہ: مولانا سمیع الحق سواتی 

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جےیوآئی سندھ


0/Post a Comment/Comments