جمعیۃ علماء اسلام خیبرپختونخواہ کے مجلس عاملہ کے اہم فیصلے
سرکلر نمبر 2
جمعیۃ علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس 25 اکتوبر بروز جمعہ صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز مفتی ناصر محمود کی تلاوت سے ہوا، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے ایجنڈا پیش کیا۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔
1) فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی درندوں کے مظالم کے خلاف 8 دسمبر 2024 بروز اتوار پشاور میں تاریخ ساز اسرائیل مردہ باد کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
2) چھبیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جمعیۃ علماء اسلام کے جاندار کردار کو اجاگر کرنے اور اسرائیل مردہ باد کانفرنس کی کامیابی کے لئے تمام اضلاع کا 2 نومبر سے یکم دسمبر تک تفصیلی دورہ کیا جائیگا۔
3) اجلاس میں گذشتہ رکن سازی اور تنظیم سازی کے حوالہ سے اضلاع اور تحصیل کے خلاف شکایت پر مبنی درخواستوں پر سماعت کے لئے مفتی ناصر محمود کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، دیگر ارکان میں مولانا عطاء الحق درویش، مفتی عبید اللہ اور اسرار مروت شامل ہیں جو صوبائی جماعت کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔ (ضلع پشاور کی سماعت میں سید عرفان اللہ شاہ شامل ہونگے)۔
4) اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیۃ علماء اسلام خیبر پختونخوا کے علاوہ کسی بھی سطح کی تنظیم کو صوبائی جنرل سیکرٹری سے پیشگی اجازت کے بغیر مفتی محمود مرکز میں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
5) تمام سطح کی تنظیموں کو ہدایات کی گئی ہے کہ جماعتی اجلاسات کے لیے اپنے دفاتر کا اہتمام کریں۔
6) دستوری نظم کے تحت قائم منتخب دستوری تنظیموں کے علاوہ متوازی اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اضلاع کی جماعتوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ متوازی اجلاس منعقد کرنے والوں کے خلاف دستوری کاروائی کر کے صوبائی جماعت کو رپورٹ پیش کریں۔
7) اجلاس میں دستور کے دفعہ نمبر 11 کے مطابق شعبہ جات کو فعال اور منظم کرنے کے لئے عبوری کنوینر کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی۔
بین الاقوامی تعلقات قاضی عیاض الدین
جمعیۃ بزنس فورم پرویز خان خٹک
جمعیۃ ڈاکٹر فورم ڈاکٹر نوید بنگش
جمعیۃ خواتین فورم نعیمہ کشور
ناظم مبلغین مولانا عطاء الحق درویش
جمعیۃ لائرز فورم جلال الدین ایڈوکیٹ ، فوکل پرسن عماد اعظم ایڈوکیٹ
جمعیۃ اساتذه فورم مولانا احمد علی درویش
جمعیۃ نوجوانان فورم شاہ حسین الائی
مجلس فقہی اخونزادہ مفتی عبید اللہ
جمعیۃ اقلیت فورم فرید چند سنگھ
تمام کنوینرز کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اضلاع کی سطح پر کنوینرز مقرر کر کے شعبہ جات کو منظم کریں۔
8) تمام اضلاع تحصیل اور نچلی سطح کی تنظیموں کو سختی سے ہدایات کی جاتی ہے کہ وہ قائدین کے دورہ سے قبل کابینہ کا نظم دستور کے دفعہ نمبر 4 کے مطابق کریں بصورت دیگر صوبائی جماعت غیر دستوری نظم کے خلاف کاروائی کرے گی۔
9) تمام اضلاع کی تنظیمیں دستور کے مطابق تشکیل ہو چکی ہے اگر کسی کو نظم کے خلاف شکایات ہیں تو وہ قائم کر دو شکایات سیل سے رابطہ کریں، متوازی اجلاسات کی ہر گز اجازت نہیں ایسے متوازی اجلاس منعقد کرنے والوں کے خلاف دستوری کاروائی کر کے صوبائی جماعت کو مطلع فرمائیں۔
والسلام
مولانا عطاء الحق درویش
جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام خیبر پختونخواه
جاری کرده:
عبد الجلیل جان
سیکرٹری اطلاعات جمعیۃ علماء اسلام خیبرپختونخواہ
ایک تبصرہ شائع کریں