کراچی: جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جےیوآئی سندھ کے اعلیٰ سطحی وفد کا چینی قونصلیٹ کراچی کا تعزیتی دورہکراچی: جےیوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں وفد کی چینی قونصل جنرل مسٹر یانگ یونڈونگ سے ملاقات
کراچی: جےیوآئی رہنماؤں کا کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
وفد میں جےیوآئی رہنما مولانا عبد الکریم عابد، قاری محمد عثمان شامل
جےیوآئی رہنما مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، حاجی عبدالغفار بھٹو ودیگر بھی وفد میں شامل تھے۔
کراچی ایئرپورٹ پر چینی انجینئرز کے قافلے پر حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت سے دلی دکھ ہوا۔ علامہ راشد محمود سومرو
ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک چائنا دوستی کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ علامہ راشد محمود سومرو
چینی باشندوں پر حملہ سفاکیت کی انتہا میں ملوث عناصر کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ علامہ راشد محمود سومرو
پاک چائنا دوستی لازوال اور ہمالیہ سے بلند ہے، اس پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ علامہ راشد محمود سومرو
مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر جےیوآئی وفد سانحے پر اظہار افسوس کررہا ہے۔ علامہ راشد محمود سومرو
چین کے باشندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علامہ راشد محمود سومرو کا مطالبہ
جےیوآئی کی قیادت اور کارکنان چائنیز گورنمنٹ اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علامہ راشد سومرو
جےیوآئی رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے چینی قونصل خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔
جاری کردہ: مولانا سمیع الحق سواتی
ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یوآئی سندھ
ایک تبصرہ شائع کریں