جمعیۃ علماء اسلام نے آئینی ترامیم میں بھرپور کردار ادا کرنے، سود کے خاتمے، دینی مدارس کی رجسٹریشن اور آرٹیکل 8 میں انسانی حقوق کا بھرپور دفاع کرنے پر آج یوم تشکر منایا گیا۔
کراچی (پ ر) جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مومن آباد ٹاون کے وائیس چیئرمین استاد عبداللہ بلوچ، مولانا عبدالرحمن نعمانی اور دیگر رہنماؤں نے یوم تشکر کے موقع پر جمعیۃ علماء اسلام سندھ کونسل کے ممبر جرنیل جمعیۃ قاری طلحہ زبیر سواتی کی طرف سے مقامی فام ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ قائد جمعیۃ مولانا فصل الر حمن صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں کہ ملک کو بڑے بحران سے بچا لیا ہے خصوصاً ملک سے سودی نظام کے خاتمہ کیلئے تاریخ تعین کرنا اور دینی مدارس کے ریجسٹریشن کے حوالے پیچیدگیاں ختم کرکے آئین میں شامل کیا گیا جو کہ پوری قوم پر قائد جمعیۃ کا احسان ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ جی یو آئی نے ہمیشہ آئین میں اسلامی دفعات کی دفاع کی۔ قائد جمعیۃ تمام مذہبی جماعتوں کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے مذید کہاہے کہ آج پوری قوم قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن صاحب، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی اپیل پر یوم تشکر منارہے ہیں، اس موقع پر جمعیۃ علماء اسلا کے مرکزی، صوبائی، ضلعی ممبران مولانا ثناءاللہ عباسی، ڈاکٹر نصیر الدین، ظہور خان آفریدی، مولانا عنایت الرحمن عثمانی، محمد شریف گبول، مولانا عبد الرحمن ترندی، مفتی دوست محمد قاسمی، مولانا عبداللہ صافی، ڈاکٹر مفتی محمد علی، مولانا عبد الغنی ملک، مولانا امان کاکڑ، حبیب الرحمن باجوڑی، مولانا بختیار کاکڑ، عیدا جان مسعود، مولانا روح اللہ، مولانا داوٗد، مولانا فیاض الرحمن چنہ، قاری علی محمد درویش، صلاح الدین سواتی، حافظ انور ابڑو اور رہنماء کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
جاری کردہ۔ میڈیا سیل کراچی 25/10/24
ایک تبصرہ شائع کریں