جیکب آباد میں علامہ راشد محمود سومرو کی پریس کانفرنس


جیکب آباد (نامہ نگار) جمعیۃ علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر چند کمپنیوں کو فائدہ دینے کے لیے کروڑوں سندھیوں کا استحصال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وی پی این کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کا تحریری فتویٰ نہیں آیا البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں، سندھ کے عوام کی جان و مال محفوظ نہیں، حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، عوام نے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا ہے، اراس ایکٹ میں ہونے والی ترمیم پر صدر آصف علی زرداری نے دستخط ہیں کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی اس کی وضاحت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جے یو آئی کے رہنما حافظ محمد رمضان سومرو کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی ترجمان و ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا سلیم اللہ بروہی، مولانا عبدالجبار رند، حاجی عباس بلوچ، نظیر مینگل، تاج محمود امروٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ سندھ میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، عوام کی جان و مال محفوظ نہیں لیکن حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں حکمران اگر امن نہیں کرا سکتے تو اقتدار چھوڑ دیں، انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار پر تحفظات ہیں، وی پی این کے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے فتویٰ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا تحریری فتویٰ سامنے نہیں آیا البتہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے مخالف نہیں، انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کو کراچی میں دریا سندھ سے 6 کینال نکالنے کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، جے یو آئی اور سندھ کا عوام کسی صورت دریا سندھ کا پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پانی ہماری بقا و سالمیت کا مسئلہ ہے اور سندھ کے پانی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ارسا ایکٹ ترمیم میں صدر زرداری کے دستخط ہیں جس کی وضاحت پیپلز پارٹی دے، جے یو آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگ پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں، سندھ کے وسائل و جزائر داؤ پر لگے ہوئے ہیں، امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، تعلیم و صحت کی سہولیات میسر نہیں، میرٹ کا قتل عام کیا جارہا ہے حکمران اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیکر اقتدار عوام کے حوالے کریں، راشد محمود سومرو نے کہا کہ پنجاب کی زمینیں آباد کرنے کے لیے دریا سندھ سے 6 کینال نکالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، کینال نکال کر پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین کو آباد کرکے چند کمپنیوں کو فائدہ دینے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے جس سے سندھ کی لاکھوں ایکڑ آباد زمین بنجر اور کروڑوں سندھی بیروزگار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 28 نومبر کو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس میں اسلام دشمن، دین بیزار، ملک و قوم کے دشمنوں کو لاکھوں سندھی پیغام دیں گے کہ وہ جے یو آئی پر اعتماد کرتے ہیں اور سندھ اسلام کا قلعہ ہے۔

جاری کردہ : میڈیا سیل جے یوآئی سندھ



0/Post a Comment/Comments