۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
14 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ محمد اسلم غوری

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ محمد اسلم غوری 

کچے کے ڈاکوؤں کی بات ہو یا انتخابات میں خرید فروخت کی ،پی پی قیادت کی اچھل کود سے لگتا ہے کہ وہ بھی شریک جرم ہے۔ اسلم غوری

کنڈی صاحب بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے بارے میں زرداری صاحب آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں۔ ترجمان جےیوآئی 

پارٹی ترجمان اتنا بے خبر حیرانگی ہے؟ اسلم غوری 

سندھ میں پی پی کے وزیر کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ مہیا کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی 

پی پی سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار جبکہ مرکز میں ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے۔ اسلم غوری 

پی پی پی کی الیکشن میں جیت کچے کے پولنگ اسٹیشنوں کی مرہون منت ہے۔ اسلم غوری

 کنڈی صاحب پیپلز پارٹی کے کم تحریک انصاف کے زیادہ ترجمان بن چکے ہیں۔ اسلم غوری 

گنڈا پور اور کنڈی کو مولانا فضل الرحمان خوابوں میں نظر آتے ہیں۔ اسلم غوری 

زرداری صاحب نوٹس لیں کنڈی ہماری تحریک کا رخ آپکی طرف موڑنا چاہتا ہے۔ ترجمان جےیوآئی

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر JUI Calculator پچھلی خبر مولانا راشد محمود سومرو عبداللہ گبول گوٹھ میں...