۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
13 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۲ اپریل ۲۰۲۴

ن لیگ مولانا کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں: حافظ حسین احمد

 ہم کسی کی ماننے نہیں بلکہ اپنی بات منوانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں 

 مسلم لیگ ن موقع پرست جماعت اپنے محسنوں سے دغا کرنے میں دیر نہیں کرتی

 نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا خواب مسلم لیگ ن نے ہی چکنا چور کیا

رانا ثناء اللہ بتائیں کہ میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے میں کون رکاوٹ تھا؟ 

شہباز شریف ”اُن“ کے اتنے فرمانبردار ہیں کہ اپنے ہی محسن کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا

کوئٹہ /لاہور/کراچی /اسلام آباد(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن مولانا صاحب کو منانے سے پہلے بڑے میاں کو منائیں، ہم کسی کی ماننے نہیں بلکہ اپنی بات منوانے کے لیے میدان میں نکلے ہیں جے یو آئی سول بالادستی کے مطالبے پر میدان میں نکلی ہے، مسلم لیگ ن موقع پرست جماعت ہے جب مشکل میں ہوتی ہے تو گلے سے لگاتی ہیں اور جب مشکل سے نکل جائے تو گلے پڑ جاتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ہم مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوشش کریں گے رانا صاحب آپ ہمیں چھوڑیں پہلے اپنے بڑے میاں کو منائیں وہ سب سے زیادہ ناراض ہیں کیوں کہ نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کا خواب مسلم لیگ ن نے ہی چکنا چور کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی رانا ثناء اللہ سے پوچھے کہ آخر میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے میں کون رکاوٹ تھا ایسے حالات کس نے پیدا کئے کہ بڑے میاں کے بجائے چھوٹے میاں کو وزیر اعظم بنایا گیا؟ یہ کوئی عام سی بات نہیں بلکہ اسی سوال میں سب جواب چھپے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف ”اُن“ کے اتنے فرمانبردار ہیں کہ اپنے ہی محسن کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا درحقیقت مسلم لیگ ن اپنے محسنوں سے دغا کرنے میں کبھی دیر نہیں کرتی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر ضلع پشین تاج لالا گراؤنڈ میں قائد جمعیت... پچھلی خبر جنرل الیکشن کی طرح ضمنی الیکشن بھی ڈھونگ...