۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

علامہ راشد محمود سومرو اور ڈاکٹر ناجی ظہیر کی خصوصی ملاقات

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۱ جولائی ۲۰۲۴

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو صاحب سے فلسطین کے رہنما جناب ڈاکٹر ناجی ظہیر کی خصوصی ملاقات

جناب ڈاکٹر ناجی ظہیر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن صاحب کا فلسطین کے عوام کی جانب سے خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ روز اول سے قبلہ اول بیت المقدس کے لئے فلسطین کے لئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی طور پر آواز بلند کررہے ہیں

جناب ڈاکٹر ناجی ظہیر نے مسلسل فلسطین کے عوام کے لئے مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر بھی دلی طور پر شکریہ ادا کیا

علامہ راشد محمود سومرو صاحب نے جناب ڈاکٹر ناجی ظھیر کو بتایا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی قبلہ اول بیت المقدس کے لئے اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لئے سیاسی اخلاقی تعاون کا کردار جاری رکھا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت درندگی ہے جسے کوئی بھی غیرت مند قبول نہیں کرسکتا اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں ملک... پچھلی خبر جمعیۃ علماء اسلام کی فلسطین میں ریلیف سرگرمیاں