۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
13 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے غزہ میں 27 ویں رمضان المبارک کے دن بھی افطاری کا اہتمام

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۶ اپریل ۲۰۲۴

جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے غزہ میں 27 ویں رمضان المبارک کے دن بھی افطاری کا اہتمام 

جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایات پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیلئے 6 روزہ افطار مہم جاری

جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے حکم پر فلسطینی مسلمانوں کی خدمت جاری ہے۔

جمعیۃ علماء اسلام کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے غزہ کیمپ میں کھانے کی فراہمی جاری ہے۔

جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو براہ راست ان خدمات کی نگرانی کررہے ہیں۔

تمام معاونین کے مشکور ہیں ، اللہ کے فضل سے مزید مظلوم فلسطینیوں تک امداد پہنچائیں گے۔ جےیوآئی سندھ 

دنیا بھر کے مسلمانوں کو مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے کی جانب متوجہ ہونا چاہئے۔ سمیع سواتی

الحمدللہ جمعیۃ علماء اسلام 1600 گھرانوں تک روزانہ کی بنیاد پر تیار کھانا فراہم کر رہی ہے ۔ سمیع سواتی 

اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات کم سے کم فرمائے۔ آمین

جاری کردہ: میڈیا سیل جے یوآئی سندھ  

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کا پارلیمانی... پچھلی خبر مکہ مکرمہ: عالمی کانفرنس سے علمائے کرام کا...