۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

توجہ دلاؤ نوٹس۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۰ جون ۲۰۲۴

توجہ دلاؤ نوٹس

یونیسیف کے تعاون سے سندھ حکومت کی سرپرستی میں پاکستان میں دودھ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انسانی دودھ بینک کا سندھ کے وزیر صحت نے باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا۔ اور قرآن پاک میں “نوزائیدہ بچے کی رضاعت” کے مسئلے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اب عورتیں اپنا دودھ اس دودھ بینک میں جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نو مولود بچوں کو پلایا جائے گا۔ اس طرح کوئی نہیں جان پائے گا کہ کس بچے نے کسی عورت کا دودھ پیا ہے۔ اس طرح رضائی بہن بھائی کا تصور جو مذہب اسلام نے دیا ہے اس کو بیرونی سازش کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لہذا میری اس ایوان سے گزارش ہے کہ یونیسیف کے اس پروگرام کو فی الفور ختم کیا جائے۔

سینیٹر مولانا عطاء الرحمن

پارلیمانی لیڈر جے یو آئی پاکستان

سینیٹر عبد الشکور خان

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر مولانا فضل الرحمن کا کوئٹہ میں موجودہ ملکی... پچھلی خبر علماء کا خون اس قدر سستا کیوں؟ حافظ...