۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

توجہ دلاو نوٹس۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۰ مئی ۲۰۲۴

توجہ دلاؤ نوٹس
میں اس ایوان کی توجہ ایک انتہائی اہم مسئلہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں جس کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔ ایک شخص جس کا نام پر یتم گیانی ہے اس کا اصل نام محبوب کیانی ہے۔ وہ حال ہی میں انگلینڈ سے پاکستان آیا ہے۔ اس نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو Gay Club کھولنے کی درخواست کی ہے۔ اس پر ڈی سی صاحب نے اس آدمی سے مکمل تعاون کیا ہے۔ اس مسئلے پر مقامی علماء اور عام عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ان کا شدید رد عمل دیکھنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے محبوب کیانی کو مینٹل ہسپتال میں داخل کیا۔ اور اس کو ہسپتال سے مینٹل سرٹیفیکیٹ دلوانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ اور مقامی انتظامیہ پر یتیم گیانی کو مکمل سیکورٹی اور تعاون دے رہی ہے۔ ہم جنس پرستی پر ڈی سی صاحب نے تعاون کر کے بیرونی ایجنڈے پر کام کیا ہے۔ اس پر مقامی علماء اور مذہبی حلقوں میں سخت غیض و غضب پایا جاتا ہے۔
لہذا بیرونی ایجنڈے کی مکمل پشت پناہی پر ڈی سی ایبٹ آباد کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور پر یتیم گیانی کے  خلافFIR درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
( سینیٹر مولانا عطاء الرحمان)

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز... پچھلی خبر مملکت پاکستان میں ہم جنس پرستوں کی یلغار۔...