۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادتیں

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۱۱ اپریل ۲۰۲۴

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادتیں

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا اسماعیل ھنیہ کو تعزیتی خط
آپ کے بیٹوں اور پوتوں کی صہیونی حملے میں شہادت پر اپنی اور جماعت کی طرف سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمن
آپ کے لئے صبر جمیل اور شہداء کے لئے مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمن
تحریک کے قائدین کے خاندانوں اور اولادوں کو نشانہ بنانا دراصل مقابلے میں ناکام دشمن کا اعترافِ ناکامی کا ہے۔ مولانا فضل الرحمن
اسرائیل کے یہ اقدامات تحریک جہاد کی جرأت و بسالت اور بزدل صہیونی فوج کے مقابلے میں مضبوط منصوبہ بندی کا اعتراف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
ان شہداء کی شہادت صرف فلسطینی قوم کا ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کا نقصان ہے۔ مولانا فضل الرحمن
ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن
ہم حماس کی جہاد میں کی گئی کوششوں کی تائید کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری جبر و تشدد کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے کی مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن
فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے جمعیۃ علماء اسلام اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ مولانا فضل الرحمن
فلسطینی مسئلے کے فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول حل تک جمعیۃ علماء اسلام فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ مولانا فضل الرحمن
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں ٹھکانہ نصیب فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن
جاری کردہ:
میڈیا سیل جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر لاڑکانہ میں پارٹی رہنماؤں سے عید ملن اور... پچھلی خبر فخر مانسہرہ: قاری محمد ابوبکر تعارف اور کارنامے...