۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

مولانا عبد الغفور حیدری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۷ ستمبر ۲۰۲۴

جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

ہم نے آئینی ترامیم پر مزاکرات کی درخواست کی بعد میں پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شئیر کیا گیا تھا مگر حلف دیا گیا تھا کہ کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنی۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

ہمیں قانون سازی کرنی ہے اور آئین جو میثاق ملی کہلاتا ہے وہ اگر اتنا مخفی ہو تو کیسے دیکھا جاسکتا ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

 پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ ڈرافٹ دیکھ لیں پھر مذاکرات کرتے ہیں۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں ہے یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد انہوں نے وہ سلسلہ ہی روک دیا پھر رابطہ نہیں کیا۔ مولانا عبد الغفور حیدری

پیپلز پارٹی کا ڈرافٹ ہمیں نہیں ملا کہ اس میں کیا بات تھی حکومت کے ڈرافٹ سے جو ہم نے اخذ کیا اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تھی۔

 مولانا عبد الغفور حیدری 

ہم سمجھ رہے تھے کہ کہ شاید پیپلز پارٹی حکومت سے مل کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا اور ہم اس پر غور کریں گے پر رائے دیں گے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ دانستہ طور پر دیا تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور قوم کا دباؤ بڑھا پھر انہوں نے فیصلہ واپس لیا تو ایسے شخص کو ہم کیسے سپورٹ کریں گے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

ہم اصول کو چھوڑ کر گورنر جیسی عہدوں کیلئے اپنا موقف نہیں چھوڑ سکتے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

ہم نے آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کو بھی ڈرافٹ بنانے کا کہا۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

ہمیں حکومت نے الگ ڈرافٹ بتایا اور پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس الگ ڈرافٹ ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری 

اسٹیبلشمنٹ کی دلچسپی موجودہ ترامیم میں کتنی تھی حکومت کو اس حوالے سے پتہ ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری

ادارے کو اگر متنازعہ بنایا جائے تو اس سے اچھا تاثر نہیں جاتا۔ مولانا عبد الغفور حیدری

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی... پچھلی خبر ‏جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری،...