۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
14 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ سے ٹیلفونک رابطہ

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۱۷ اپریل ۲۰۲۴

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ سے ٹیلفونک رابطہ 

مولانا فضل الرحمان نے حماس رہنماء کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی

مولانا فضل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات 

مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہنیہ کو مولانا فضل الرحمان کا تعزیتی خط پیش کیا 

مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاء کی۔

پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان 

اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان 

ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصا مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے، مولانا فضل الرحمان 

فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے قدم بقدم اور شانہ بشانہ ہیں، مولانا فضل الرحمان  

اسماعیل ہنیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اسماعیل ھنیہ نے جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے کارکنان اور پاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کیا

اہل غزہ اور شہداء کے اہل خانہ جمعیۃ علماء اسلام پاکستان اور پاکستانی عوام کی امدادی کوششوں پر خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔ اسماعیل ھنیہ کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر جے یو آئی رہنما ڈاکٹر محمد امجد کی... پچھلی خبر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے...