۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار مذمت۔ حافظ حمد اللہ

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۳ مئی ۲۰۲۴

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ کا خضدار دھماکے میں جمعیت کے رہنماء اور خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار مذمت 

صوبائی اور وفاقی حکومت خضدار دھماکے اور مولانا صدیق مینگل کی شہادت کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ حافظ حمد اللہ 

اس سے قبل مجھ سمیت جمعیت کے دیگر قائدین پر قاتلانہ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا آج تک خاتمہ نہ ہونا ریاست پر سوالیہ نشان ہے۔ سینیٹر حافظ حمداللہ 

اس قسم کے واقعات میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کو ہی ٹارگٹ کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جمعیت کو کمزور دیکھنے والی قوتوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے۔ حافظ حمد اللہ 

جمعیت علماء اسلام کو حب الوطنی اور حق گوئی کی سزادی جارہی ہے۔ مگر جمعیت کا ہر کارکن اسی مشن پر عمل پیرا ہوں گے۔ مرکزی رہنماء جے یوآئی حافظ حمد اللہ 

دعا ہے اللہ تعالیٰ شہید کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر جے یو آئی بلوچستان کا مولانا محمد صدیق... پچھلی خبر مولانا عبدالغفور حیدری کی خضدار دھماکے میں مولانا...