۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صاحب نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دھماکے کے بعد کارکنان اور امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۷ فروری ۲۰۲۴

صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صاحب نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دھماکے کے بعد کارکنان اور امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

مولانا عبدالواسع صاحب کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں کارکنان اور امیدوار دفاتر خالی کریں اور مناسب جگہوں پر اپنی سرگرمی جاری رکھیں۔

مولانا عبدالواسع صاحب کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان ایک جگہ جم غفیر نہ بنائیں اور دفاتر کے باہر پارٹی رضاکار سیکیورٹی سنبھالیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں انصار الاسلام کے رضاکار چوکس رہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر غیروں نے اختلافات اور خاموشی کا فائدہ اٹھایا... پچھلی خبر عام انتخابات 2024 کے لیے انڈرائیڈ ایپلیکیشن لانچ...