۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبد الغفور حيدری کا کارکنان جمعیتہ اور رضا کاروں کے نام پیغام

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۲۸ فروری ۲۰۲۴

مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبد الغفور حيدری کا کارکنان جمعیتہ اور رضا کاروں کے نام پیغام

جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور رضا کار امدادی سامان لیکر گوادر کا رخ کریں۔ حالیہ بارشوں سے گوادر اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے جو تباہی آئی ہے اور ہمارے بھائی وہاں کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہے ان کی خدمت کیلئے جلد پہنچیں

وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ گوادر پورے ضلع کو آفت زدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر گوادر کی تعمیر نو کے لئے اقدامات کئے جائے۔ مخیر حضرات خاص طور پر کراچی کے میمن حضرات اور بیت السلام ویلفئیر ٹرسٹ کی ذمہ داروں سے اپیل کی وہ بھی براہ مہربانی ضلع گوادر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فوری طور پر پہنچے۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے حافظ محمد قاسم کو ہدایت کہ وہ بھی جلد از جلد امدادی سامان لے کر گوادر پہنچے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر شہید اسلام سابق سینیٹر و جمعیت علمائے اسلام... پچھلی خبر قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا...