۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
26 November 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ کا اپنے قافلے سے راستے میں مختصر خطاب

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat • ۲۶ نومبر ۲۰۲۶
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ کا اپنے قافلے سے راستے میں مختصر خطاب

قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان صاحب مدظلہ کا اپنے قافلے سے راستے میں مختصر خطاب

السلام علیکم
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ جو رکاوٹ ہے یہ یہاں کی انتظامیہ کی عمداً رکاوٹ بنائی گئی ہے، صرف ہمارا راستہ روکنے کے لیے، ہم صرف یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہم بڑے نظم و ضبط کے ساتھ جا رہے ہیں اور ہمارا راستہ کھول دیا جائے، ورنہ ہم بھی بیٹھے ہیں، آپ بھی بیٹھے رہیں گے۔
محترم دوستو! ہم کوئی جرم کرنے نہیں جا رہے، ہم کوئی ہنگامہ کرنے نہیں جا رہے، اپنے ملک کے آئین اور اپنے ملک کے قانون کے تحت دیئے ہوئے جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں اور اس کے تحت ہم سرگودھا جا رہے ہیں۔ ہمارا راستہ کھول دیا جائے، ہمیں جانے کی اجازت ہو جائے ورنہ پورا ملک بند رہے گا اور آپ کو میں مبارک باد دینا چاہتا ہوں، اپنے جیالوں کو، اپنے جوانوں کو، اپنے مجاہدوں کو اس وقت کوہستان سے لے کر، چترال سے لے کر، چمن تک مکران تک اور پورا کراچی اور تمام ملک بند ہو چکا ہے، آپ کے استقامت کی وجہ سے ان شاءاللہ وہ تھک جائیں گے ہم نہیں تھکیں گے، اور ہم نے اپنی پوری تاریخ امن کے ساتھ رقم کی ہے، ہم انسانی جان کی قدر جانتے ہیں اور ہم انسانی جانوں کے تحفظ کو سمجھتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ تمہارے منہ کو خون لگ چکا ہے اور خون کے بغیر تمہیں ایک لمحہ آرام نہیں آتا، تو ہم اپنا خون دینے کے لئے تیار ہیں۔ ڈٹے رہو گے؟ یہی پہ رہو گے؟ ان کو راستہ کھولنا پڑے گا اور ہر قیمت پر ہم اپنی جگہ پہ جائیں گے، چاہے ہمیں دن لگ جائیں تب بھی ہم نے پہنچنا ہے اور پورے تحمل اور صبر کے ساتھ جائیں گے۔
ایک طرف ان کے جبر کی انتہا ہے، دوسری طرف ہمارے صبر کی انتہا ہے، جبر اور صبر کا مقابلہ ہے ان شاءاللہ صبر جیتے گا اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
تو ان شاءاللہ العزیز پر عزم رہیں گے اور آگے بڑھیں گے اور ان شاءاللہ العزیز اپنا حق حاصل کریں گے، قوم کو اپنا حق دلائیں گے، عوام کو اپنا حق دلائیں گے اور سول سپریمیسی کو طاقت دلائیں گے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ میرے پولیس اور میرا ڈپٹی کمشنر اور میرا کمشنر قانون کے تابع ہو، پیچھے کسی جابر قوت کے اشاروں پر نہ چلے، ہم ان کو آزادی دلانا چاہتے ہیں۔ تو آپ بے فکر رہے ہم آپ کی بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وَأٰخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔
،‎ضبط تحریر: #سہیل_سہراب #محمدریاض
‎ممبرز ٹیم جے یو آئی سوات، ممبر مرکزی کونٹنٹ جنریٹرز رائٹرز
‎#teamJUIswat

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پچھلی خبر مولانا فضل الرحمان صاحب کا  سرگودھا کی موجودہ...