۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

جے یو آئی صوبہ پنجاب نے لاہور میں عوامی اسمبلی احتجاجی پروگرام کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۱۵ اپریل ۲۰۲۴

لاہور میں عوامی اسمبلی کے انعقاد کا معاملہ

جے یو آئی صوبہ پنجاب نے لاہور میں عوامی اسمبلی احتجاجی پروگرام کی تیاری کی ہدایات جاری کردیں

اضلاع و تحصیلوں کی جماعتیں عوامی اسمبلی کی تیاری کے لیے صوبہ بھر میں عید ملن کے عنوان سے پروگراموں کا انعقاد کریں۔ حافظ نصیر احمد احرار

صوبائی قیادت عوامی اسمبلی کی تیاری کے لیے صوبہ بھر کے اضلاع کا دورہ کرکے پارٹی کارکنوں کو فعال کرے گی۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب

ووٹ کے تحفظ، اہل فلسطین سے یکجہتی اور غزہ کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار

گزشتہ الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عوامی قوت کو متحرک کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب

لاہور میں منعقدہ عوامی اسمبلی میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار

لاہور کی عوامی اسمبلی میں تاریخ ساز اجتماع کرکے قوم کو جے یو آئی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب

جاری کردہ 

حافظ غضنفر عزیز

ترجمان جمعیۃ علماء اسلام صوبہ پنجاب

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر بلوچستان کے وسائل کو اونے پونے بیچنے کی... پچھلی خبر عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز اجتماع 9 مئی...