۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
12 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

منشور جمعیۃ علماء اسلام پاکستان | صفحہ نمبر 19 | موجودہ مسائل

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۳۱ اگست ۲۰۲۳


موجودہ
مسائل

1)    
          صوبوں کے حقوق کا تحفظ کیا
جائے گا ۔

نمائندگی
2)                اسمبلیوں وقومی اداروں میں نمائندگی تناسب
آبادی کے مطابق مقرر کی جائے گی ۔ سینٹ میں نمائندگی برابری کی بنیاد پر براہ
راست انتخاب کے ذریعے ہوگی۔

مرکزی محکمے
3)    
          امور خارجہ ، دفاع ، کرنسی
اور بین الصوبائی مواصلات کے محکمے ، مرکز کے پاس رہیں گے ۔ بیرونی تجارت صوبوں
کےپاس رہے گی جب کہ پالیسی وفاقی حکومت طے کرےگی ۔

صوبوں کے اختیارات
4)   
            بقیہ معاملات میں صوبوں کو خود مختاری رہے گی ۔

ملک کی وحد وسالمیت مقدم ہو گی
5)                ملک کی سالمیت و وحدت کے پیش نظر وہ تمام
وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جس سے تمام صوبوں کے درمیان عدم مساوات وتفاوت کا
خاتمہ ہو جائے ۔

پسماندہ علاقوں کی ترقی
6)    
          صوبوں کے پسماندہ علاقوں
کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور صوبائی ملازمتوں میں وہیں کے باشندے کا تقرر
کیا جائے گا ۔

ملازمتوں میں صوبوں کی نمائندگی
7)    
          فوجی اور مرکزی ملازمتوں
میں صوبوں کو آبادی کے تناسب سے نمائندگی دی جائے گی ۔

پانی کی تقسیم
8)    
          ملک بھر میں پانی کی تقسیم
شرعی اصولوں کے تحت کی جائے گی ۔

ایٹمی توانائی کا فروغ
9)                ایٹمی اور شمسی توانائی کو فروغ دے کر
توانائی کے بحران کو ختم کیا جائے گا ۔

پانی اور بجلی کی فراہمی
10)             ہر گاؤں اور ہر شہر میں پینے کے لئے صاف
پانی اور بجلی مہیا کی جائے گی ۔

رہائش
11)   
         ہر انسان کا بنیادی حق ہےکہ اسے رہائش کے لئے
حسب ضرورت جکہ اور مکان میسر ہو ۔

حکومت کی ذمہ داری
12)             اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ باقاعدہ
منصوبہ بندی کےساتھ ہر ضرورت مند کو رہائش کے لئے جگہ اور مکان مہیا کرے ۔

ہر شہر ی کے لئے رہائش کا انتظام
13)             چنانچہ ایسا انتظام کیا جائے گا کہ پاکستان
میں کوئی شہری بھی رہائش سے محروم نہ رہے۔

 

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر منشور جمعیۃ علماء اسلام پاکستان | صفحہ نمبر... پچھلی خبر منشور جمعیۃ علماء اسلام پاکستان | صفحہ نمبر...