۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
14 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

منشور جمعیۃ علماء اسلام پاکستان | صفحہ نمبر 18 | خارجہ پالیسی

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۳۱ اگست ۲۰۲۳


خارجہ
پالیسی

آزاد وغیر جانبدار
1)    
          اسلامی عظمت کے اظہار پر
مبنی آزادانہ وغیر جانبدارانہ ہو گی ۔

بیرونی اثرات سے پاک
2)                مغربی سامراج اور اشتراکی بلاکوں کے اثرات
سے پاک ہو گی ۔

مسلمان ملکوں سے اشتراک
3)                مسلمان ملکوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اشتراک
پر مبنی ہو گی ۔

امن عالم
4)                نوع انسانی کی فلاح وبہبود اور امن عالم کو
برقرار رکھنے میں معاون ہو گی ۔

اسلامی اقتدار
5)                تمام بین الاقوامی معاملات میں اسلامی نقطئہ
نظر کے اظہار کو مقدم رکھا جائے گا ۔

جدوجہد آزادی کی حمایت
6)                محکوم ملکوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت
ومعاونت کی جائے گی ۔

عوامی حقوق کی جدوجہد
7)                بین الاقوامی معاملات میں بحالی حقوق کی
جدوجہد کی حمایت کی جائے گی ۔

غیر مسلم ملکوں کی مسلمان اقلیت
8)                دنیا کے جن ملکوں میں مسلمان اقلیت میں ہیں
وہاں ان کی اسلامی حثیت ، اسلامی وحدت ، باعزت رہائش اور روزگار اور مال جان کے
تحفظ کے لئے زبردست کوشش جاری رکھی جائے گی ۔

خارجہ پالیسی کے اہم معاملات
9)                فلسطین ، بیت المقدس اور تمام عرب علاقوں سے
یہودی ، امریکی اور برطانوی سامراجی تسلط کے حاتمہ ،افغانستان میں غیر ملکی جارحیت
کے خاتمہ ، کشمیر کی آزادی ، بھارت کے مسلمانوں کی جان ومال ، آبرو ، دین ، معاش
، رہائش وغیرہ کے تحفظ کی کوشش کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اولین وبنیادی
اہمیت حاصل ہو گی ۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر منشور جمعیۃ علماء اسلام پاکستان | صفحہ نمبر... پچھلی خبر منشور جمعیۃ علماء اسلام پاکستان | صفحہ نمبر...