۲۵ صفر ۱۴۴۸ هـ
13 August 2026
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان

کمشنر راولپنڈی کے ہوشربا گفتگو پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا ردعمل

پوسٹ بذریعہ: teamJUIswat ۱۷ فروری ۲۰۲۴

کمشنر راولپنڈی کے ہوشربا گفتگو پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کا ردعمل

کمشنر راولپنڈی کے انکشافات نے پاکستان میں موجود عدل و انصاف اور عوامی مینڈیٹ کی دھجیاں اڑانے والوں کو بے نقاب کرکے جمعیت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ حافظ حمد اللہ

آٹھ فروری کی دھاندلی میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے پاکستان میں آخر کس کو آواز دی جائے اور کس پر اعتماد کیا جائے؟ حافظ حمد اللہ

مولانا فضل الرحمن نے قوم کو سنگین سازشوں کے نتائج سے آگاہ کرکے آنے والی نسلوں کو بیدار کیا ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ وطن عزیز پاکستان چند افراد کے مفادات کی بھینٹ چڑھ جائے ۔ حافظ حمد اللہ

 آٹھ فروری کو پوری پاکستانی قوم کو گھروں سے انتخابات کے نام پر نکال کر ان کی امیدوں کا قتل کیا گیا اور ان کا اربوں روپے ضائع کیا گیا ۔ حافظ حمد اللہ

جب تک سیاست میں مداخلت ہو، پاکستان عدم استحکام اور بحرانوں کا شکار رہے گا ۔ حافظ حمد اللہ

کمشنر راولپنڈی کے انکشافات دھاندلی کی پلاننگ کرنے والے مرکزی کرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ حافظ حمد اللہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگلی خبر پشاور: صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان صاحب اور... پچھلی خبر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا GTV...